جہلم میں میاں بیوی 50 فٹ گہرے کنویں میں گر کر زخمی

جہلم: جادہ کے مقام پر میاں بیوی 50فٹ گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہوگئے، دونوں میاں بیوی کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں کے اوپر سلیب ٹوٹنے سے خاتون کنویں میں جا گری جبکہ خاتون کو بچانے کے لئے خاوند نے کنویں میں چھلانگ لگادی اس طرح دونوں کنویں میں پھنس کر رہ گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے عملے نے دونوں میاں بیوی کو بحفاظت کنویں سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button