ڈھول پاکستانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے ۔ڈھول پلیئر عقیل یو نس

جہلم: ڈھول پلیئر عقیل یو نس نے کہا کہ ڈھول بجا نا میرا شو ق ہے زما نہ طا لبعلمی سے میں ڈھول بجا رہا ہوں اکثر سکول فنگشنز میں ڈھول پر پر فار منس کر تا رہا ہوں ،فن مو سیقی سے میرا بہت پرا نا تعلق ہے یہ فن مجھے وراثت میں ملا ہے اور وراثت میں ملنے والی چیزوں سے انسان کا بہت گہرا رشتہ ہو تا ہے ۔اس لئے گزر نے والے وقت کے سا تھ میری اس فن سے وابستگی بڑھتی گئی ۔ڈھول بجا نا میرا شوق اور جنون ہے اور میں نے اس کو با قا عدہ سیکھنے کا فیصلہ کیا ۔میں نے اپنی تعلیم کو جا ری رکھتے ہو ئے ڈھول کی تعلیم حا صل کی ۔میرے استاد شیراز عرف شیرازی سے میں نے ڈھو ل بجا نے کی تعلیم حاصل کی جو پاکستان کے نا مور ڈھول پلیئر ہیں جن کی شاگردی میں 3سال رہنے کا اعزاز مجھے حا صل ہوا ۔میں نے میٹرک تک تعلیم بھی حا صل کی اور اپنے شوق کے سفر کو بھی جاری رکھا آج میں ایک پرو فیشنل ڈھول پلیئر ہوں ۔صو بہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنے فن کا مظا ہر ہ کر چکا ہوں اس کے علاوہ راولپنڈی آرٹ کو نسل میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہوں اور لو گوں سے خوب داد وصول کی۔میرے شوق او میرے استاد کی محنت اور والدین کی دعاؤں کی بدولت میں آج اس مقام پر ہوں ۔ڈھول کی آواز خو شی کی علا مت ہے اور خو شی کی تقریبا ت ڈھول کے بغیر ادھوری ہیں ڈھول کی تھا پ پر جب لوگ بھنگڑا ور لڈیا ں ڈا لتے ہیں اور خو شی سے جھومتے ہیں تو میری خو شی کی کو ئی انتہا نہیں ہو تی ۔ڈھو ل کی آواز خو شی کی علا مت ہے اور خو شی کی تقریبا ت ڈھول کے بغیر ادھوری ہیںاس کے علا وہ مزا رات پر ڈالیاں اور چادریں چڑھا تے وقت جب ڈھول پہ دھمال بجا ئی جا تی ہے تو اولیاء اللہ سے محبت رکھنے والے جھوم جاتے ہیں ،دھما ل ڈا لنا محبت کی نشا نی ہے اور ہم بڑے شوق سے دھما ل بجا تے ہیں ۔شادی بیا ہ کی تقریبات ۔بھنگڑا ،سمی ،ٹھیکا ،یو کے بھنگڑا کی فر مائش کی جا تی ہے ،یو کے بھنگڑا کی آواز سے سا معین محو رقص ہو جاتے ہیں ۔ڈھول پاکستانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے جسے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے با ہر بھی بیحد پسند کیا جا تا ہے اور لو گ اس سے لطف اندوز ہو تے ہیں اس کی تھا پ لو گوں کے چہروں پر خو شیاں بکھیرنے کا سبب بنتی ہے ۔ میری خوا ہش ہے کہ میں بیرون مما لک میں منعقد ہو نے والی تقریبات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کر نا چاہتا ہوں تا کہ پاکستان کا نام روشن کر سکوں ۔انشاء اللہ بہت جلد میرا یہ خواب پورا ہو گا ۔

Exit mobile version