پنڈدادنخان: امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، اہل علاقہ کا احتجاج

پنڈدادنخان: امام مسجد تشدد کیس کے معاملے میں ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف علاقے کے لوگ سراپا احتجاج،دیلو بٹ گینگ کی گرفتاری کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ظلم اور جبر کے خلاف تھانہ جلالپورشریف کی چمکون ویلی کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ بدنام زمانہ عدیل عرف دیلو بٹ گینگ کی جانب سے امام مسجد قاری محمد ضمیر مراداں والی پر بدترین تشدد کے خلاف عوام کی ایک بہت بڑی تعداد تھانہ جلالپور شریف کے باہر جمع ہوئی اور شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ ہے کہ سماج دشمن عناصر دیلو بٹ گینگ کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ڈی پی او جہلم سے مجرمان کی جلد از جلد گرفتاری کی اپیل کی گئی ۔

تشدد کا نشانہ بننے والا امام مسجد ضمیر (تصاویر: عامر کیانی)

یاد رہے کہ دیلو بٹ گینگ نے گلی میں موٹرسائیکل کھڑا کرنے سے منع کرنے پر امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے، امام مسجد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button