جہلم: میڈیکل سٹور میں آتشزدگی، کلینک اور برتنوں کی دوکانیں بھی جل گئیں

جہلم: روہتاس روڈ پر میڈیکل سٹور میں آتشزدگی، کلینک اور برتنوں کی دوکان بھی جل گئی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر، ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں روہتاس روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث میڈیکل سٹور میں آگ لگ گئی۔ آگ نے میڈیکل سٹور سے ملحقہ کلینک اور پلاسٹک کے برتنوں کی دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات، الیکٹرونکس کا سامان اور پلاسٹک کے برتن جل کر خاکستر ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ کے باعث تین دوکانیں مکمل جل چکی ہیں۔

Exit mobile version