پنڈدادنخان کے نواحی علاقے میں ٹرالے کی زد میں آ کر مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے للِہ شریف کے گاؤں ڈھڈی تھل میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور ٹرالے کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک اور مزدور شدید زخمی ہو گیا۔
للِہ بھروانہ کا رہائشی محمود چدھڑ نامی مزدور صبح کے وقت ڈھڈی تھل کے علاقے میں ٹرالے کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک اور مزدور بھی شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
