سوہاوہ کی 19 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ہفتے قبل جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے محلہ مرکزی مسجد کی رہائشی 19 سالہ لڑکی (ر . ج) کو ملزم علی شادی کا جھانسہ دے کر لاہور لے گیا اور وہاں اپنے ساتھی سلیم کی مدد سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوہاوہ پولیس نے مرکزی ملزم علی کو اس کے ساتھی ملزم سلیم سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم علی نے اپنے ساتھی سلیم کی مدد سے لڑکی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان واقعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے، سائنٹیفک بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ ڈی این اے کے لئے سیمپل لاہور لیبارٹری بجھوادیے گئے ہیں۔ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
