پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل سوار کو قتل کرنے والے اجرتی قاتل کو عمر قید، لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف تحصیل پنڈدادنخان کے موضع کوٹ عمر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان کی عدالت نے ملزم علی اکبر کو شبیر حسین مقتول کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ہے۔

یادرہے کہ چند سال قبل تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں نامعلوم ملزم نے موٹر سائیکل سوار شبیر حسین سکنہ کوٹ عمر کو راستے میں بچوں کی موجودگی میں پسٹل سے فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا جس میں دوران تفتیش اور بعداز شناخت پریڈ علی اکبر نامی ملزم ملوث پایا گیا۔ مبینہ طور پر مقتول کے قریبی رشتہ داروں کے ایماء پر بطور اجرتی قاتل کردار ادا کیا۔

دوران تفتیش اور سماعت مقدمہ استغاثہ کی شہادتوں کی روشنی میں ملزم درست طور پر وقوعہ میں ملوث پایا گیا۔ مستغیث کے وکیل سید ظل حسنین کاظمی ایڈووکیٹ چکوال کے جاندار اور موثر قانونی و واقعاتی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا۔

Exit mobile version