جہلم پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 10 گینگ گرفتار، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، پولیس نے ماہ اکتوبر میں 10 گینگ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔
• گزشتہ ماہ کے دوران قتل کے کل تین مقدمات یکسوکئے گئے جن میں 5 ملزمان گرفتارکئے گئے، اندھے قتل کا ایک مقدمہ یکسو کیا گیا جس میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ ڈکیتی کا ایک مقدمہ یکسو کیا گیا۔
گزشتہ ماہ میں رابری کے 13مقدمات یکسو کئے گئے، جن میں18ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بچوں کے ساتھ زیادتی کے چار مقدمات یکسو کئے گئے جن میں 5 ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ ریپ کے 3 مقدمات یکسو کئے گئے جن میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گینگ ریپ کے 4 مقدمات یکسو کئے گئے جن میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
جہلم پولیس نےگزشتہ ماہ میں کل111مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 9 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ سنگین مقدمات میں64اور عدالتی38 مفروران کو گرفتار کیا گیا۔
جرائم بر خلاف پراپرٹی میں10گینگز ٹریس کر کے28ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سےما ل مسروقہ مالیتی 2 کروڑ10لاکھ برآمد کئے گئے ۔ موٹر سائیکل چوری کے 16مقدمات یکسو کئے گئے جن میں 15 موٹر سائیکل ، ایک کار جبکہ 19 ملزمان کو چالان کیاگیا۔
جہلم پولیس نے منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا، منشیات کے45مقدمات درج کر کے51 ملزمان گرفتارکئے جن کے قبضہ سےچرس23کلو715گرام، ہیروئن 4 کلو520گرام، آئس 4 کلو 801گرام اور شراب کی284بوتلیں برآمد کی گئیں۔
غیر قانونی اسلحہ کے24 مقدمات درج کر کے24ملزمان گرفتارکئے گئے، جن سے پسٹلز21عدد، گنز 3عدد، ریوالور ایک عدد اور78ضرب روند برآمد کئے گئے۔ مکمل چالان کی شرح75فیصد رہی۔
جہلم پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات سے7403افراد نے استفادہ کیا اور کل 5044افراد جن کے نئے لائسنس جاری کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے روزمرہ کی بنیاد پر کل 47کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں دفتر ہذا31 جبکہ تھانہ جات میں 10، ڈی ایس پی دفتر میں1، مساجد ودیگر مقامات پر 5 کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کو سنااور ان پر فوری احکامات جاری کیے۔
اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے وقتا فوقتا سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں۔



