چھبر سیداں کے رہائشی سید یوسف بخاری کی شادی بخیر و خوبی انجام پا گئی

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: نواحی علاقہ چھبر سیداں کے رہائشی سید جمیل احمد شاہ مرحوم کے صاحبزادے سید یوسف بخاری کی شادی خانہ آبادی دختر ڈاکٹر سید زین العابدین گیلانی از ڈومیلی کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پا گئی۔

رخصتی کی خوشی کے اس موقع پر قریبی عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈومیلی سے ڈاکٹر سید فاخر شاہ گیلانی اور ڈاکٹر سید ناصر شاہ گیلانی اس پرمسرت تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ چھبر سیداں سے پیر سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دولہا سید یوسف بخاری معروف علمی، ادبی اور صحافتی شخصیت سید ابرار کنول کے بھتیجے کے بیٹے ہیں، یعنی سید ابرار کنول کے پوتے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب کو علاقہ بھر میں خصوصی اہمیت دی گئی اور اہل علاقہ نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Exit mobile version