میرپور: اہلیان جاتلاں اور نواحی علاقوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ کیمپ بروز جمعہ 19 ستمبر 2025 کو سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک جاتلاں گورسیاں محلہ حاجیان ایل اے چار کھڑی میرپور آزاد کشمیر میں لگایا جائے گا۔
اس موقع پر مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری میڈیسن کی فراہمی کی جائے گی جبکہ مختلف امراض کے ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
یہ میڈیکل کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی خصوصی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن طویل عرصے سے ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں میں سرگرمِ عمل ہے۔
