جلال پور کندوال نہر؛ موہگوں کی رکاوٹ بننے والے کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جائے، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شہرون نیازی نے کہا کہ جلالپور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جائے۔

انہوں نےگزشتہ روز اپنے آفس میں آنے والی موضع سمن وال کی بیوہ خاتون اور معمر شخص کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست کہ ان لوگوں کے مکانات جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے نالوں کے لیے بنائے گئے مجوزہ نقشے میں آرہے ہیں جس بابت محکمہ نہر کا عملہ انھیں انہدام کرنے بارے بضد ہے جبکہ عمر کے آخری ایام میں ہمارا دیگر کوئی آشیانہ نہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شہرون نے فوری طور پر جلال پور کندوال نہر کے تحصیلدار اور عملے کو بلا کر سختی سے ہدایت کی کہ نقشے میں معمولی رد و بدل سے نالوں کے رخ بدلے جائیں اور لوگوں کے مکانات نہ گرائے جائیں۔

سائلین نے فوری انصاف پر اسسٹنٹ کمشنر کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ درازیء عمر کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button