پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کو ایک درخواست موصول ہوئی جس میں 16 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ اور پولیس ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Exit mobile version