سوہاوہ:گورنمنٹ ڈگری کالج رسول پور ڈومیلی کی چار دیواری گرنے سے کالج کے طالب علم غیر محفوظ

سوہاوہ: گورنمنٹ ڈگری کالج رسول پور ڈومیلی کی چار دیواری گرنے سے کالج کے طالب علم غیر محفوظ ہیں، اہلیان علاقہ نے ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی سے رابطہ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ممبر پنجاب اسمبلی رفعت محمود زیدی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج رسول پور ڈومیلی کے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤ گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے اس حوالے سے ملاقات کر کے آگاہ کیا ہے، یقین ہے کہ جلد کالج کی چار دیواری کو مرمت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں اور جنگلی جانوروں کی وجہ سے طالب علم غیر محفوظ ہیں جو خدانخواستہ کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ عوامی ایشو پر ہر فورم پر عوام کی نمائندگی کروں گا اور اس مسئلے کو جلد حل کروانے تک اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔



