ڈاکٹر توقیر ارشد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ایم ایس تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: ڈاکٹر توقیر ارشد کو ایم ایس سول ہسپتال جہلم تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے اے ایم ایس ڈاکٹر توقیر ارشد کو ڈاکٹر آصف کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا میڈیکل سپرٹینڈنٹ (ایم ایس) تعینات کر دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر توقیر ارشد کی بطور ایم ایس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ ڈاکٹر آصف سول اسپتال میں جنرل ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر توقیر ارشد اس سے قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں اے ایم ایس کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، ان کو ڈاکٹر آصف کی جگہ ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔

Exit mobile version