قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار میں مدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار میں مدد فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں دو ملزمان نے سال 2016 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور اسے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے میں مدد فراہم کی جس پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور قانون سے فرار میں مدد فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



