معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں صدر سرکل سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ اوز تھانہ صدر، تھانہ چوٹالہ، تھانہ دینہ، تھانہ کالا گجراں اور تھانہ منگلا کینٹ نے شرکت کی، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔
ڈی پی او جہلم نےصدر سرکل کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں اور کہا کہ تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مال مسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیےجائیں، ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں۔ ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کے ذمہ دار ہیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزا یاب ہو سکیں، ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت اور ناکہ بندی یقینی بنائیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔
>



