دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 220 گرام آئس برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
