جہلم میں ڈکیتی کرنے والے دو ڈکیت گرفتار، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے، مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز جہلم اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان جہانزیب اور ہادی کوگرفتار کر لیا۔

ملزمان سے چار عدد موبائل فونزمالیتی12لاکھ روپے ،چھینی گئی رقم30ہزار روپے ،جبکہ ملزم ہادی سے ایک عدد موٹر سائیکل اور ملزم جہانزیب سےواردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔

جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی خفاظت اولین ترجیح ہے،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button