موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی امید نہیں، فوادچودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر سوالات اٹھا دیئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو نہیں جانتے، پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کا حال کینڈی شاپ پر جانیوالے بچوں جیسا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے سیاست چھڑا دی گئی، عمران خان کوجیل میں 600 دن ہو گئے، اب تک انہیں جیل سے باہر ہونا چاہیے تھا ،موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں، عمران خان کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش بشریٰ بی بی نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ایک سال میں سیاسی اتحاد نہیں بنا سکی، موجودہ قیادت کا ایک ہی کام صرف لوگوں کو پارٹی سےنکالنا ہے، سلمان اکرم راجہ سے جو اختلاف کرتا ہے اسے پارٹی نکال دیا جاتا ہے، سلمان اکرم راجہ کو سیاست کا کیا پتا وہ تو پانامہ میں نواز شریف کے وکیل تھے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کہا ہے پہلے ایک عثمان بزدار اب آپ نے کئی شامل کر لیے، یہ احمقوں کا اجتماع ہے ان میں عقل نام کی کوئی چیز نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button