پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش اشتہاری مجرم کو جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ضلع پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قانون سے فرار عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Exit mobile version