جہلم: ڈھوک جمعہ قبرستان روڈکے دونوں اطراف سبزی فروشوں نے ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں نے ڈیرے جمالیے

جہلم: ڈھوک جمعہ قبرستان روڈکے دونوں اطراف سبزی فروشوں نے ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں نے ڈیرے جمالیے۔
ڈھوک جمعہ اور قبرستان چوک کی جانب جانے والی سڑک کے دونوں اطراف کچہری چوک تک سبزی فروشوں ، پھل فروشوں ، مرغی فروشوں سمیت کباڑ کے کارروبار سے منسلک بااثر افراد نے مختلف دوکانیں سجالی ہیں۔ ٹھیلوں اور ریڑھیوں کا سار کوڑا کرکٹ وہی پڑا رہتا جو کہ گندگی اور تعفن پیدا کرنے کے ساتھ شہرکی بدصورتی کی وجہ بنتا ہے۔
شہری حلقوں نے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم اور چیف آفیسر ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھوک جمعہ روڈ قبرستان چوک میں قائم ہونے والی تجاوزات کو کلیئر کر کے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں اور شہر کی سڑکیں خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ شہر خوبصورت ہوسکے۔



