جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، پیٹرول برآمد

جہلم پولیس نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی طور پر شہری علاقے میں پیٹرول فروخت کر رہا تھا جو کہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا پیٹرول برآمد کر لیا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



