جہلم پولیس ان ایکشن، قتل اور اقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم طاہر حیات کو گرفتار کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہریار عرف شیری کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ ضرب پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ انسداد اسلحہ آرڈیننس کے جرم میں مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اسلحہ ناجائز کے خلاف موثر کارروائی سے ہی ضلع جہلم میں امن و امان کا قیام ممکن ہے۔



