جہلم جیل میں قیدی سے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون سمیت 3 افراد سے منشیات برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدی سے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون سمیت 3 افراد سے منشیات برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حوالاتی سے ملاقات کیلئے آنے والے سلیمان پارس جہلم کی رہائشی شمائلہ نادر، کریم پورہ کے رہائشی آذان علی اور قیصر آباد کے رہائشی محمد عشر سے دوران تلاشی شیمپوکی بوتل سے آئس برآمد کر لی گئی، تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان جیل میں حوالاتی حاکم علی سے ملاقات کے لئے آئے تھے جو منشیات کے مقدمے میں پابند سلاسل ہے۔

پولیس نے ملزمان کو تھانہ سول لائن منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button