سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں بھتیجے نے مبینہ طور پر سگے چچا کو قتل کر دیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی گاؤں میں بھتیجے نے مبینہ طور پر سگے چچا کو قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے گاؤں مائر میں احسن ولد محمد فیاض نے رشتہ کے تنازعہ پر ڈنڈنے اور چاقو کے وار کر کے اپنے سگے چچا محمد طفیل کو قتل کر دیا۔
ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری افضل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



