مسافروں سے زائد کرایا وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عید الاضحی کے موقع پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور ان کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) یا ضلعی انتظامیہ سے براہ راست رابطہ کریں۔

ڈی سی جہلم نے یہ بات جنرل بس اسٹینڈ جہلم کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے بس اڈے پر موجود مختلف شہروں کو جانے والی گاڑیوں کے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے کرایہ جات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ مقررہ سرکاری کرایوں سے زائد وصولی پر موقع پر ہی متعدد گاڑیوں کو جرمانہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

دورے کے دوران ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان نے ڈی سی جہلم کو سرکاری کرایوں کے نفاذ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی میثم عباس نے خود بھی مختلف گاڑیوں میں جا کر مسافروں سے ان سے وصول کیے گئے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں نہ صرف متعلقہ ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ گاڑی کو بھی متعلقہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔

ڈی سی جہلم نے مزید کہا کہ عید جیسے موقع پر شہریوں کو ریلیف دینا اور ان کے سفر کو آسان و محفوظ بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button