دینہ میں 1500 روپے کی خاطر 30 سالہ نوجوان قتل

دینہ کے نواحی علاقے میں 1500 روپے کی خاطر 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے علاقے رانجھا میرا میں پیش آئی، جہاں کھوکھر اگر خان کے رہائشی 30 سالہ شاہزیب کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دینہ کے علاقے رانجھا میرا میں مقتول شاہ زیب اپنی رقم کے سلسلے میں ملزم محمد جمیل اور محسن کے گھر گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر محمد جمیل اور محسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

@jhelumupdates جہلم کی تحصیل دینہ میں 1500 روپے کی خاطر 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران شاہ زیب کے سر پر شدید چوٹ آئی جس کے باعث خون دماغ میں داخل ہوگیا اور وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔ واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان دونوں منشیات کے عادی تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button