ماسٹر راجہ ضیاء اللہ کے صاحبزادے کاشف ضیاء کی شادی، رنگارنگ ولیمہ کی شاندار تقریب

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک رحم علی کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر راجہ ضیاء اللہ کے صاحبزادے راجہ کاشف ضیاء رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوگئے، جس کی خوشی میں موٹا مغربی کے نجی مارکی میں رنگارنگ ولیمہ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی حلقوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری محمد ثقلین سابق ایم پی اے، چوہدری ظفر اقبال سابق ایم پی اے، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادے چوہدری عمار فرخ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی، ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ نعیم اختر، ملک رب نواز سابق چیئرمین یوسی نگیال، راجہ عامر نواز سابق چیئرمین یوسی اڈرانہ اور راجہ محمد انوار کیانی سابق سینئر ہیڈ ماسٹر بڑاگواہ شامل ہیں۔

دعوت ولیمہ کی تقریب میں بابراعبال کیانی ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اڈرانہ، محمد طارق ملک ہیڈ ماسٹر ہائی سکول دیال، کامران حسین ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ٹالیالوالہ جہلم، خطیبِ اعظم چکسواری مولانا قاری منور حسین نوشاہی، ماسٹر پرویز اختر سابق جنرل کونسلر اڈرانہ، پروفیسر افراء سیاب پنڈوری، راجہ مسعود ڈھوک یوسف، میاں اختر باگڑیاں، چیف صفدر بنگیال، راجہ یسین گتر، ملک سفیر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ججیال سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں نے دلہا راجہ کاشف ضیاء کو ازدواجی زندگی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version