دینہ میں کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون سمیت تین افراد زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پیر شاہ وسن کے قریب کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 20 سالہ ابرار ولد زاہد، 28 سالہ راشد ولد رسالت اور 35 سالہ سمیرا بی بی زوجہ عامر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button