سوہاوہ: جہلم پولیس نے احسن کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے 20 سالہ نوجوان کو بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے تھانہ سوہاوہ میں درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی تلاش شروع کی اور اسے بحفاظت تلاش کرلیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان گھر میں معمولی تلخ کلامی کے بعد ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا۔ پولیس نے نوجوان اور اس کے لواحقین کے درمیان صلح بھی کروائی، جس کے بعد اسے بحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
نوجوان کی بحفاظت واپسی پر لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں ان کی فوری مدد اور داد رسی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔
