ممتاز مذہبی شخصیت علامہ حافظ سعید ریاض کی نمازِ جنازہ ادا، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک

سوہاوہ: ممتاز مذہبی شخصیت علامہ حافظ سعید ریاض مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ علامہ عبدالحمید سیالوی نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار جبکہ فضا سوگوار رہی۔

نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، تجارتی، مذہبی اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے افسران، سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین، معروف سماجی شخصیات ساجد امین گجر اور چوہدری ابرار نجیب گجر، صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد، ہیڈ ماسٹر سلطان پرویز، سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمد انور کیانی، چوہدری احسن محمود، پروفیسر سفیر حمزہ طاہر، ہیڈ ماسٹر نگیال سکول عاطف حسین، شکیل احمد وارثی، علامہ مولانا تمریز چشتی، پرویز اختر، سیکرٹری رازاق اور کامران خورشید سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

تدفین کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑا گواہ کے اساتذہ کرام اور گوجر خان سے آنے والی مذہبی شخصیات کے وفد نے علامہ حافظ سعید ریاض مرحوم کی مرقد پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

Exit mobile version