جہلم: پنجاب بھر سمیت جہلم میں موسمِ سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقات کار کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پیغام میں بتایا کہ موسمِ سرما کے دوران تمام سرکاری و نجی سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی 1 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔
دوسری جانب سیکنڈ شفٹ والے سکول دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک لگیں گے۔
ادھر محکمہ تعلیم پنجاب نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے سمسٹر کے امتحانات جو کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونا تھے، انہیں دسمبر کے پہلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تعلیمی اداروں میں پیدا ہونے والے تعلیمی خلل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ طلبا کو نصابی سرگرمیوں کی تکمیل کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جا سکے۔
