دینہ میں نوسر بازی سے شہری سے پیسے ہتھیانے والا اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نوسر بازی سے شہری سے پیسے ہتھیانے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے،مجرم نے رواں سال شہری سے نوسر بازی سے 56000روپے ہتھیا لیے تھے،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version