جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
ڈی پی او جہلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عمر فاروق اور قمر بشیر شامل ہیں،ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ایئرپورٹ سے تعاقب شروع کرتے اور موقع پا کر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے،ملزمان کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے جبکہ ملزمان سے برآمدگی کا تحرک کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے،
ملزمان کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے جبکہ ملزمان سے برآمدگی کا تحرک کیا جا رہا ہے،
شہریوں کے اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ pic.twitter.com/8xni4dsylK— JHELUM POLICE (@police_jhelum) December 26, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے کالا گجراں پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
