دینہ میں شاندار شجرکاری مہم کا آغاز، ضلع جہلم کی نامور شخصیات نے پودے لگائے

دینہ: حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تحصیل پریس کلب میں شاندار شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، ضلع جہلم کی نامور شخصیات نے تحصیل پریس کلب کے سامنے قیمتی پودے لگائے۔
صدر تحصیل پریس کلب جرار حسین میر نے تمام مہانوں کا شاندار استقبال کیا ،تقریب کا ماحول دیدنی تھا۔ آغاز میں سید کامران کاظمی ڈی ایف او جہلم نے پودا لگایا، ان کے بعد امجد محمود سیٹھی چیئر مین دینہ پریس کلب و اونر ڈی مارٹ دینہ نے پودا لگا کر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
اسی طرح ضلع جہلم کی قدآور شخصیت چوہدری ابرار ، نیز میجر سجاد ابراہیم، طارق خان وائس چیئرمین کنٹونمنٹ منگلا ،چوہدری فیصل آف ڈومیلی نے پودے لگائے اور اجتماعی دعا کی گئی۔
سید کامران کاظمی ڈی ایف او جہلم نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے، پودوں کی نشوونما کر کے ہم گرمی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چوہدری ابرار کا کہنا تھا کہ حضور کی سنت پر عمل کر کے ہر مسلمان کو پودا لگانا چاہیے۔
امجد محمود سیٹھی نے کہاکہ پودوں کی افزائش نسل کرنا زندہ قوموں کا وطیرہ ہے۔ میجر سجاد ابراہیم نے کہا کہ منگلا کینٹ میں پودوں کی وجہ سے گرمی کی شدت کمی ہے۔
خان طارق وائس چیئرمین کنٹونمنٹ منگلا کینٹ نے کہا کہ زندگی کا دارومدار درختوں کی کثرت سے ہی ممکن ہے مہذب معاشرے میں ہر شہری پودا لگا کر آپنے فرض کی ادائیگی کرے۔ چوہدری فیصل آف ڈومیلی نے کہا کہ درخت لگا کر ہم اپنے ملک کے موسم میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
اس پروقار تقریب میں جنرل سیکرٹری دینہ پریس کلب عادل چوہدری، اقبال خان، لیاقت علی مغل، رضوان سیٹھی، ذوالقرنین شاہ، پروفیسر خورشید علی ڈار نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر صدر تحصیل پریس کلب دینہ جرار حسین میر نے تمام شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ راولپنڈی ڈویژن میں ہم مثبت صحافت کر کے وطن عزیز کی عملی خدمت کریں گے۔



