انجمن شہریان کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریب حلف برداری ہفتہ کو منعقد ہو گی

جہلم کے شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے سرگرم معروف فلاحی تنظیم انجمن شہریان رجسٹرڈ جہلم کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری ہفتہ کو منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی اور وزیرِ مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انجمن شہریان رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کوہِ نور میرج ہال اولڈ جی ٹی روڈ، جی ٹی ایس چوک جہلم میں بروز ہفتہ شام چار بجے منعقد کی جائے گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انجمن شہریان رجسٹرڈ کے چیئرمین مجلسِ عامہ شیخ ذوالفقار علی کاشف نے بتایا کہ تقریب میں ایڈوائزر صوبائی محتسب رانا اشفاق احمد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حافظ اعجاز محمود جنجوعہ اور صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انجمن شہریان رجسٹرڈ کے صدر راجہ شاہد محمود اپنی نئی ایگزیکٹو باڈی کے ہمراہ باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور جہلم کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد کا عملی آغاز کریں گے۔

تقریب کا بنیادی مقصد شہری شعور کو فروغ دینا، عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور انتظامیہ تک شہریوں کی آواز پہنچانا ہے، جس کے لیے انجمن شہریان رجسٹرڈ مستقبل میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button