پاکستان بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفیکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کے لیے جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کی تھی، جس کا فائدہ فروری کے بلوں میں صارفین کو دیا جائے گا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا

کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔ کے،الیکٹرک کے لیے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے سستی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button