جہلم میں مہنگائی نے عوام کی قوت خرید ختم کر دی، کھانے پینے کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور

جہلم شہر اور گردونواح میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ پھل، سبزیاں، گھی، دالیں، آٹا، چینی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی قوت خرید ختم کر دی ہے اور لوگ بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کی بجائے صرف طفلی تسلیاں دی جا رہی ہیں جو حقیقی مسائل کا حل نہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور مہنگائی کے خاتمے اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ غریب عوام اپنی روزمرہ ضروریات با آسانی پوری کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button