پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی حمزہ اور کومل عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم علی حمزہ سے بندوق 12 بور برآمد جبکہ ملزم کومل عباس سےپسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کی گئی۔
جلالپور شریف پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
