دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جہلم کے نواحی علاقہ میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو دریا سے نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی گاؤں طور کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان مبشر ولد رمضان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان اپنے تین دوستوں کے ہمراہ دریا میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری طور پر غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے تلاش کے بعد کچھ ہی دیر میں نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی۔ بعد ازاں میت کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

@jhelumupdates دریائے جہلم میں 20 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

دریائے جہلم میں ڈوبنے والا نوجوان گاؤں طور کا رہائشی تھا اور اس کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور لواحقین کو شدید صدمہ پہنچا۔

ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرمیوں کے موسم میں دریا اور نہروں میں نہانے سے گریز کیا جائے تا کہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button