جسمانی معذوری کے شکار طلباء و طالبات معاشرے پر بوجھ نہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم : جسمانی معذوری کے شکار طلبا و طالبات معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ معاشرے کے بہادر اور باہمت افراد ہیں جو قدرتی معذوری کے باوجود تعلیم کے میدان میں اپنی لگن اور محنت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب برائے تقسیم معاون آلات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء و طالبات کو خصوصی توجہ اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کر سکیں۔
تقریب میں سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم، یونیسکو اور گلوبل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے 160 معذور طلباء و طالبات میں ویل چیئرز، آلات سماعت، عینکیں اور واکنگ اسٹینڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔



