ڈپٹی کمشنر جہلم کا کالا گجراں میں زیر تعمیر پارک کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کالا گجراں میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کیا تاکہ اس اہم عوامی تفریحی منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا جا سکے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری عمارتوں کی تعمیر، باؤنڈری وال، جاگنگ ٹریک اور لینڈ سکیپنگ کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئرز سے کام کی پیش رفت اور تکمیل کی متوقع ڈیڈ لائن کے بارے میں بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے موقع پر موجود افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ یہ پارک جلد از جلد عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

ڈی سی جہلم نے کہا کہ یہ پارک شہریوں کے لیے ایک اہم تفریحی منصوبہ ہے، جس کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version