پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر کی سربراہی میں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پنڈدادنخان پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جہلم پولیس نے موک ایکسرسائز کی۔
موک ایکسرسائز میں ضلعی پولیس، پولیس ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری ہے، موک ایکسرسائز میں مختلف ڈرل ایکسرسائز کی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اہم عمارات اور تنصیبات پرفول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
