پنڈدادنخان میں قیمتی گائے چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ گائے برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چوری شدہ گائے سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ملزم دانیال کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم کے قبضے سے چوری شدہ گائے برآمد کر لی گئی، جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ مویشی چوروں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز اور مسلسل جاری رہیں گی۔



