دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مہران کار الٹ گئی، کار سوار زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ چک مہیوں کے قریب تیز رفتاری کے باعث مہران کار الٹ گئی، حادثے میں کار سوار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ پر چک مہیوں کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مہران کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کار کے قریب سے گزرے۔ اس دوران کار کی رفتار زیادہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور قریبی بیٹ میں موجود پٹرولنگ پولیس کی گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم گاڑی میں موجود افراد زخمی ہوئے۔

Exit mobile version