جہلم میں منشیات فروشی، چوری اور نوسربازی میں ملوث گینگ کی 3 خواتین گرفتار

جہلم میں منشیات فروشی، چوری اور نوسربازی کے مقدمات میں مطلوب گینگ کی تین خواتین گرفتار کر لی گئیں، تین کلو سے زائد چرس اور آئس بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، چوری اور نوسربازی کے مقدمات میں مطلوب گینگ کی تین خواتین ملزمہ نازیہ بی بی، زویا بی بی اور دعا زہرہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمہ نازیہ بی بی سے 750 گرام آئس، ملزمہ زویا بی بی سے 1 کلو 200 گرام چرس اور ملزمہ دعا زہرہ سے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین آئس اور چرس کی فروخت کھلے عام جاری رکھے ہوئے تھی، بازاز میں آنے والی خواتین کے پرس اور زیورات بھی چوری کرتی ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں خواتین ملزمہ خریداری اور بینک سے نکلنے والی خواتین کو ٹارگٹ کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button