جہلم: عیدالفطر کے موقع پر سکولوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا،چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے،نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا،سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ ہائرایجوکیشن نےبھی عید کی تعطیلات کااعلان کردیا.
عید کی تعطیلات کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا،عید کی تعطیلات 2 اپریل تک جاری رہیں گی. مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں سےنویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر نہیں ہونگے.
