جہلم: ملک کی آبادی کو خوراک مہیا کرنے کے ذرائع جاننے کے لیے ساتویں زراعت شماری رواں سال 2024 میں ہوگی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری رواں سال 2024 میں ہوگی جس میں ملک کی آبادی کو خوراک مہیا کرنے کے ذرائع جانے جائیں گے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ زراعت شماری اگست، ستمبر اور اکتوبر 2024 میں کی جائے گی، زراعت شماری کے حوالے سے آگاہی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ساتویں زراعت شماری 2024 کے لیے مربوط ڈیجیٹل کاؤنٹ کا طریقہ اپنایا گیا، اگست 2024 میں پہلے مرحلے میں بڑے زرعی گھرانوں کی گنتی کی جائے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بقیہ زرعی گھرانوں کا شمار ستمبر اور اکتوبر2024 میں کیا جائے گا، زراعت شماری سے معیشت میں زرعی شعبے کی کارگردگی معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زراعت شماری باخبر فیصلہ سازی اور پالیسی پلاننگ کے لیے موجودہ ڈیٹا فراہم کرے گی.
