سوہاوہ چکوال روڈ کے قریب گوجرخان کا نوجوان سمال ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

سوہاوہ: گوجرخان کا 20 سالہ نوجوان سوہاوہ چکوال روڈ کے قریب سمال ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سوہاوہ چکوال روڈ کے قریب راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے گاؤں کھلابٹ میں پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ سمال ڈیم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو جہلم کی غوطہ خور ٹیم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خور ٹیم نے کچھ دیر کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش کو پانی سے نکال لیا۔
@jhelumupdates سوہاوہ چکوال روڈ کے قریب گوجرخان کا نوجوان سمال ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت محمد سبحان ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔ سبحان تحصیل گوجر خان کے گاؤں کھلابٹ کا رہائشی تھا۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو جہلم نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔



