جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کے لئے بڑے چیلنج، شہریوں نے امیدیں وابستہ کر لیں

جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے لئے بڑے چیلنج، شہریوں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر سے ڈھیر ساری امیدیں وابستہ کرلیں۔

نو تعینات ڈپٹی کمشنر ڈھوک منور چراگاہ رقبہ تعدادی 23 سو 68 کنال پروفیسر کالونی ، پرانا تحصیل دفتر سے ملحقہ حکومت پنجاب کی اراضی اور پروفیسر کالونی سمیت ڈپٹی کمشنر کی رہائش کے بالمقابل سرکاری اراضی ، سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز، اندرون شہر میں قائم بھینسوں کے باڑے، الطاف پارک کی تعمیر بلال ٹاؤن کی سڑکوں کے فنڈز جاری کرواسکیں گی؟۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے ڈھوک منورکی چراگاہ جس کا رقبہ 23 سو 68 کنال ہے جو کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے بااثر ہونے کیوجہ سے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ،جہاں پر سابق ڈپٹی کمشنر نے بورڈ بھی آویزاں کئے لیکن بدقسمتی سے چراگاہ کی اراضی واگزار کروانے میں ناکام رہے۔

اسی طرح پروفیسر کالونی ، پرانا تحصیل دفتر سے ملحقہ سرکاری اراضی کی ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کے بالمقابل سرکاری اراضی ، میونسپل کمیٹی کے سٹورز سے سرکاری سامان کی چوری اور صوبائی محکموں میں ہونے والی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

شہری تنظیموں کا کہناہے کہ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، دیکھنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر تمام صورتحال کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکیں گی ؟۔

Exit mobile version